احمدی نظم

غیرت کی جا ہے عیسیٰ زندہ ہو آسماں پر ۔ مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا ۔ کس کا شعر ہے ؟

سوال. غیرت کی جا ہے عیسیٰ زندہ ہو آسماں پر ۔ مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا ۔ کس کا شعر ہے ؟
gairat ki ja hai esa zinda ho aasman par – madfoon ho zameen men shahe jahan hamara. Qazi Zahooruddin Akmal RA

جواب۔
یہ شعر عموما مشہور ہے کہ مسیح موعود علیہ السلام کا ہے ۔ لیکن مسیح موعودؑ کے کلام میں تلاش پر یہ شعر نہیں ملا ۔
یہ قاضی محمد ظہور الدین اکمل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی نظم کا ایک شعر ہے جو تشھیذ الاذھان کے پہلے صفحہ پر 27 اکتوبر 1911 کو چھپی تھی۔
اس کا عکس نیچے دیا گیا ہے اور اس شمارے کالنک بھی احباب کی سہولت کے لیے دیا گیا ہے ۔
اگر کسی کو مسیح موعودؑ کے کلام میں کہیں یہ شعر ملے کہ یہ ان کا شعر ہے تو ضرور مطلع فرمائیں شکریہ

غیرت کی جا ہے عیسیٰ زندہ ہو آسمان پر ۔ مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا

غیرت کی جا ہے عیسیٰ زندہ ہو آسمان پر ۔ اصل شمارہ کا لنک

قوی ترانه
سارے جہاں سے اچھا۔ دارالامال ہمارا

دارالامان تمہارا جنت نشاں ہمارا

جس جا پہ اپنا عیسی اترا ہے آسمان سے

اے سننے والے سن لے ہے وہ مکاں ہمارا

مسجود قدسیاں ہے یہ زمین والله

ہرلب په ذکر جاری ہے ہر زمان تمہارا

اب بن چکا نشیمن یہ بوستاں ہمارا

یا رب یہ آرزو ہے ۔ پوری ضرور کرنا

مسلن ہو یا ں ہمارا مدفن ہو یاں ہمارا

کیا خوف ہے خزاں کا اس بوستان دیں کو

مرزا غلام احمد ہے ۔ باغباں ہمارا

گلہائے معرفت پر ہم بلبلیں ہیں گویا

جو کام کر دکھایا مہدی ترے قلم نے

حد سے بڑھیں نہایت ایذائیں دشمنوں کی

طاعون حق نے بھیجا پھر پاسباں ہمارا

تم اے زمینی لوگو ! نقصان کیا کرو گے

ہے روز اولیں سے جب آسماں ہمـارا

وہ دن بھی آرہا ہے جب ہو گا ایک عالم

ان گالیوں کے بدلے پھر خطبہ خواں ہمارا

برباد ہو رہے ہیں پر مانتے نہیں ہیں

کب سمجھیگا الٰہی ہندوستاں ہمارا

غیرت کی جا ہے عیسیٰ زندہ ہو آسماں پر

مدفون ہو زمیں میں شاہ جہاں ہمارا

بھر بھر کے جام عرفاں ، سکھ پلائے ہر آں

یہ نورین یارب به دلستاں ہما را

سب خوبیوں میں کامل۔ پاکانِ حق میں شامل

محمود ابن مہدی ۔ یہ نوجواں ہمارا

دنیاو آخرت کی کھیتی ہمیں ملے گی

صاحبقران ہوگا ۔ قرآن خواں ہمارا

دکھ درد کی حکایت ۔ دل کھول کر سنائیں

پہنجائے کوئی اگر گر راز داں ہمارا

دیس اپنا چھوڑ آئے ۔ ڈیرے یہیں جمائے

ہم قادیاں کے اکمل اور قادیاں ہمارا

Loading

%d bloggers like this: